ویوو نے ایس ون پرو کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کردی
نئی تخلیق کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون
کمپنی ویوو نے آج پاکستان میں اپنےسمارٹ فون vivo S1
Pro
کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ فون کی نئی قیمت 39،999 مقرر کی گئی
ہے اور اس لحاظ سے یہ اب مارکیٹ میں تمام مڈ رینج فونز سے بہترفیچرز فراہم کررہا ہے۔
vivo S1 Pro
ایک منفرد Diamond ڈیزائنMP 48 کیمرہ سے مزین ہے، جسکے ساتھ سامنے کی جانب سپر ایمولیڈ ڈسپلے
میں32 میگاپکزل سیلفی کیمرہ نصب
ہے۔ فون میں ویوو کا تیز رفتار ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سکینر اور 4500 ملی ایمپئر آور
کی بڑی بیٹری فراہم کی گئی ہے جس میں ویوو کی ڈول انجن فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی
موجود ہے۔
فون کی سارے فیچرز:
• 6.38 انچ سپر ایمولیڈ ڈسپلے 1080p سکرین ریزولیوشن، ہمیشہ آن رہنے والی سکرین
• ویوو کا تیز ترین سکرین کے اندر موجود فنگر پرنٹ سکینر
• ڈائمنڈ ڈیزائن 48میگا پکزل کواڈ کیمرہ، الٹراوائڈ، میکرو اور ڈیپتھ سنسرز
• 32 میگا پکزل سیلفی کیمرہ، اے آئی خصوصیات، سپر نائٹ سیلفی
• کوالکام سنیپ ڈریگن 665 پراسیسر 8 گیگا بائیٹ ریم اور 128 گیگا بائیٹ سٹوریج
• ڈول سم فور جی ایل ٹی ای کی سہولت اور ایک سم کے ساتھ 256 کارڈ کی آپشن
• 4500 ملی ایمپیئر آور بیٹری، 18 W ڈول انجن فاسٹ چارجنگ، ٹائپ سی کیبل
• ویوو ملٹی ٹربو گیمنگ، وائس چینجر اورڈاک موڈ
vivo S1 Pro
، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(PTA) سے منظور شدہ ہے اور
کمپنی اسکے ساتھ ایک سال کی Warranty بھی فراہم کررہی ہے۔
زونگ صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اگر و ہ اس فون میں اپنی فور جی سم استعمال
کریں تو انہیں 12 جی بی مفت موبائل انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید information اس لنک پر ملاحظہ کیجئے:https://www.vivo.com/pk/products/s1pro
کوئی تبصرے نہیں