Header Ads

Header ADS

پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کواوسطاً 23لاکھ روپے دئیے جائیں گے : حماد اظہر


اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز 230 ارب روپے قرض اورنقصان میں ہے ۔ اسٹیل ملزکے 9،350 ملازمین کو اوسطاً 23 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیرحماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان اسٹیل ملز کا مسئلہ ایک دہائی سے چلا آرہا ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے دور میں سٹیل ملز خسارے میں گئی، گزشتہ ساڑھے 5 سال سے اسٹیل ملز بند پڑی ہے، جب سے یہ مل بند ہے حکومت نے گزشتہ ساڑھے 5 سال میں 55 ارب روپے اس مل کے ملازمین کو تنخواہیں دینے میں لگایا ہے جبکہ ماہانہ 70 کروڑ حکومت سٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں، نقصانات اور سود کی مد میں ادا کرتی ہے، دیکھنا ہوگاا سٹیل ملز کا کیا مسقبل ہے۔12 مارچ کو سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے بارے میں وضاحت کیساتھ درست کلمات دیئے ۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.